وزیراعظم پاکستان کا امام خامنہ ای کے لئے اظہار تشکر، عالم اسلام سے شکوہ


وزیراعظم پاکستان کا امام خامنہ ای کے لئے اظہار تشکر، عالم اسلام سے شکوہ

وزیراعظم عمران خان نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جارحیت اور قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر رہبر انقلاب اسلام آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ مسلم دنیا سے صرف چند آوازیں ہی بلند ہورہی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جہاں ایک طرف مودی کی انتہا پسند حکومت کے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جارحیت اور قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا، وہیں دوسری جانب افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا سے صرف چند آوازیں ہی بلند ہورہی ہیں جبکہ باقی آوازیں مغرب سے اٹھ رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ہندوؤں کی بالادستی چاہنے والی مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ مسلم دنیا سے چند لوگ ہی ان مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اس کی مذمت کر رہے ہیں جبکہ باقی دیگر آوازیں مغرب سے اٹھ رہی ہیں جو مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر ہندو بالادستی کی خواہاں مودی حکومت کی مذمت کر رہے ہیں۔

مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر عمران خان نے ترک صدر اردگان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے عرصے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کے سوا ارب مسلمان کی طرف مدد کیلئے دیکھ رہےہیں مگر ان مسلمان ممالک تجارت کی وجہ سے بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری