کابل؛ شہید «عبدالعلی مزاری» کی برسی کی تقریب پر حملہ، متعدد شہید یا زخمی+ ویڈیو
شہید «عبدالعلی مزاری» کی بررسی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد شہید یا زخمی ہوگئے ہیں
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، تقریب میں سابق افغان صدر حامد کرزی، اور عبداللہ عبداللہ بھی تقریب میں شریک تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی «عبدالعلی مزاری» کی بررسی کے موقع پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حملہ کیا تھا۔
جلسے میں حکومتی سطح پر «عبدالله عبدالله» سمیت متعدد سیاست دان شریک تھے۔ افغانستان میں حزب وحدت اسلامی کے شہید رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کے منعقدہ پروگرام کے مقام کے قریب ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کی بنا پر برسی کا پروگرام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی سے اس ملک کے چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنا خطاب بیچ میں ہی روک کر، اس وقت چلے گئے تھے جب برسی کے پروگرام کے مقام کے قریب، کئی بم دھماکے ہوئے۔