پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے، جہانگیر صدیقی


پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے، جہانگیر صدیقی

واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالرسرمایہ کاری کرچکاہے ، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تعمیری ڈھانچے میں بھی جدیدتبدیلی آرہی ہے، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالر سرمایہ کاری کرچکاہے،عالمی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکس سے مستثنی ہیں، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

پاکستانی خصوصی سفیر نے کہا پاکستان نے چین سے آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور پاکستان دنیاکی چوتھی بڑی آئی ٹی مارکیٹ بن چکاہے، ہم وسیع بنیادوں پراصلاحاتی پروگرام لے کر آرہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایف ایٹی ایف کے معیارپراترنے کیلئے2پوائنٹس رہ گئے ہیں، ایف اے ٹی ایف سزا وں کے معاملے میں تبدیلی چاہتی ہے، سزادینے کامعاملہ عدالتوں کاہے،حکومت کیسے دخل دے سکتی ہے۔

پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری