تفتان؛ ہزاروں زائرین پیدل کوئٹہ کی طرف پیدل روانہ+ ویڈیو
تفتان میں محصور ہزاروں زائرین کانوائے فراہم نہ کرنے پر کوئٹہ کی طرف پیدل روانہ ہوگئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک ایران بارڈر پر گزشتہ تین ہفتوں سے محصور زائرین اعلی حکام کے کھوکھلے وعدوں سے تنگ آکر کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
زائرین کا کہنا ہے کہ تفتان میں موجود سیکیورٹی فورسز گزشتہ تین دنوں سے ''کل'' روانہ کرنے کا کہتے رہے ہیں جب کل آتا ہے تو دوبارہ بہانے بناتے ہوئے پھرکل کہتے ہیں۔
زائرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے شہریوں کا کوئی خیال نہیں ہے۔ تفتان میں موجود تمام زائرین کورونا وائرس سے کلیئر قرار دیئے جاچکے ہیں۔ زائرین کا پہلے ایران اور پھر پاکستان میں باقاعدہ ٹیسٹ ہونے ہوا ہے۔
زائرین کو کلیئر قرار دینے کے بعد کانوائے روانہ کرنے کا کہا جاتا ہے جب وقت آتا ہے تو پھر کل کہتے ہیں۔