بھارت مسلمانوں پر تشدد کرنے والے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے، ایرانی عدلیہ


بھارت مسلمانوں پر تشدد کرنے والے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے، ایرانی عدلیہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے بھارتی حکومت سے مسلم کش فسادات میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدالت عظمیٰ کے سربراہ آیت اللہ ریئسی نے بھارت میں مسلم کش فسادت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے حکمرانوں سے فوری اقدامت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 آیت اللہ  رئیسی نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا دے ۔

انہوں نے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام کو چاہئے کہ وہ عوام میں اختلاف پیدا کرنے کے تعلق سے امریکیوں کے تجزیوں پر غور کریں۔

انہوں نے بھارت میں ماضی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو انگریزوں اور برطانوی حکومت کی شیطنت کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسندوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ لوگوں کا قتل عام کریں، کیونکہ اس سے علاقے کی صورتحال مزید بحرانی ہوجائے گی -

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام  پر انسانی حقوق کے دعویدار اداروں کی خاموشی پر نکتہ چینی کی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ تلخ واقعات کے بارے میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اس تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ادارے انسانی حقوق کی پاسداری کرنے سے زیادہ سامراج کے سیاسی مفادات کے محافظ ہیں ۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری