ایران کرونا وائرس پر قابوپانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی ادارہ صحت


ایران کرونا وائرس پر قابوپانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس پر قابوپانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے اور جلد ایران بھرسے کرونا کا خاتمہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کے وفد نے ایران کے اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ایران کورونا سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایران، آسانی سے اس وائرس پر کنٹرول حاصل کر لے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے وفد نے اپنے ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ ایران کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور بیماروں کے علاج کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ ڈبلیو اچ او کے وفد کا کہنا تھا کہ ایران میں علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

ڈبلیو اچ او نے کہا کہ کورونا ہو یا کوئی اور وائرس اس پر کنٹرول کرنے میں سب سے اہم کردار اداروں اور عام لوگوں کے درمیان تعاون کا ہوتا ہے اور ایران میں ہم یہ چیز بہت اچھی حالت میں دیکھ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے وفد نے ایرانی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران میں کورونا سمیت ہر طرح کی بیماری کی روک تھام کی پوری صلاحیت پائی جاتی ہے اور ایران نے یہ مشکل سامنے آنے کے بعد اپنی اس صلاحیت کا ثبوت دیا ہے۔

درایں اثنا ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں کورونا کے دوہزار سات سو اکتیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران میں اب تک کورونا کے 8ہزار42 مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں 291 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری