ترکی،یونان اورجرمنی سے مزید درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ


ترکی،یونان اورجرمنی سے مزید درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی،یونان اورجرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے63پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے ائرپورٹ ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بدھ کی صبح پانچ بجے ٹی کے 710کے ذریعے ترکی سے ڈی پورٹ ہونیوالے 40پاکستانی اسلام آبادپہنچے۔

 ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سفری ریکارڈکی چیکنگ کے بعدان میں سے17افرادکوگھرجانے کی اجازت دے دی جب کہ باقی 23ڈی پورٹیزکوحراست میں لے کرپاسپورٹ سیل بھیج دیاگیا۔

 ادھر بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے یونان سے ڈی پورٹ کئے گئے 22پاکستانی نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے جن میں سے18افرادکوحراست میں لے کرپاسپورٹ سیل منتقل کردیاگیا۔

ادھر وقاص احمدسکنہ گوجرانوالہ کیوآر614کے ذریعے دوحاقطرکے راستے جرمنی سے ڈی پورٹ ہوکرنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچاجسے بعدازاں پاسپورٹ سیل بھیج دیاگیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے سالانہ ہزاروں پاکستانی بیرون روزگار کی تلاش میں مختلف ممالک کا رخ کرتے ہیں اور ان میں میں انہیں روزگار ملنا تو دور کی بات بلکہ انہیں مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری