دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے 1لاکھ 30ہزار افراد متاثر، تازہ ترین اعداد وشمار جاری+ سند
بین الاقومی ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق1لاکھ 30ہزار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 70ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں 134،800 افراد کورونا وائرس(کوویڈ ۔19) سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 70،394 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ورلڈومیٹرز ڈیٹا بیس"worldometers'' کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی کل تعداد میں سے 4،294 افراد (2.7٪) جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 127 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
متاثر ممالک میں چین 80،814 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، اس کے بعد اٹلی 15،113، ایران، 10،075 اور جنوبی کوریا میں 7ہزار 979 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کہ بعض یوروپی ممالک میں کیسزکی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جنوبی کوریا کے بعد Spain اسپین پانچویں نمبر پر ہے۔ جہاں869 کرونا سے متاثر ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے عالمگیر وبا کی اصطلاح 'کسی نئے مرض کے دنیا بھر میں پھیلنے' پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کا تعین کسی مرض کے جغرافیائی بنیاد پر پھیلنے، اس کی شدت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے تحت کیا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس ادہانوم نے جنیوا میں پریس بریفننگ کے دوران کہا 'کووڈ 19 کی درجہ بندی عالمگیر وبا کے طور پر کی گئی ہے، ہم نے پہلے کبھی کسی کورونا وائرس سے ایسی عالمگیر وبا کو پھیلتے نہیں دیکھا'۔