کرونا وائرس؛ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری، سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان


کرونا وائرس؛ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری، سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان

 کراچی: کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری ہے 100 انڈیکس 2164 پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا اور 100 انڈیکس میں

ریکارڈکی گئی۔ شدید مندی کے باعث مارکیٹ میں ٹریڈنگ پینتالیس منٹ کیلئے روک دی گئی۔

 اسٹاک مارکیٹ زرائع کے مطابق ٹریڈنگ کے بحالی کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 1938 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 124 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 2211 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 34 ہزارپوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا اور 33 ہزار 848 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، 100انڈیکس میں 6.13 فیصدکی کمی ہوئی۔

دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی کارجحان برقرار ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 540 پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں 1235پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 3 دن ٹریڈنگ ہالٹ لگایا گیا تھا، پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا، گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں انڈیکس میں بیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا شکار، کاروبار روکنے کا فیصلہ

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری