کروشیا کے وزیر خارجہ کا جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ


کروشیا کے وزیر خارجہ کا جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ

پیر کی رات کروشیا کے وزیر خارجہ دان گرلیچ رادمان کا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ،  کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور کروشیا کے وزرائے خارجہ نے ایران اور دنیا میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

کروشیا کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ  ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قیمتی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالنے سمیت جوہری وعدوں پر عمل کرنے کے حوالے سے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران مخالف غیر قانونی امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے۔

واضح رہے کہ ادویات، طبی سہولیات اور خوراک کے شعبے میں ایران کے خلاف پابندیاں عائد نہ کرنے کے امریکی دعووں کے برعکس ایران کو ادویات اور طبی سازو سامان کی فراہمی اور منتقلی کی راہ میں بہت مشکلات کا سامنا ہے اور اس بات نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جن میں سے 4 ہزار 996 افراد صحت یاب ہوئے اور 853 افراد انتقال کرگئےہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری