یونیسیف کی تیسری امدادی کھیپ ایران کے حوالے


یونیسیف کی تیسری امدادی کھیپ ایران کے حوالے

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال کی تیسری امدادی کھیپ ایران کے حوالے کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران میں کوویڈ-19 کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں پیر کے روز بین الاقوامی فنڈ برائے اطفال یونیسیف کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی جو ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات اوراشیاء پر مشتمل ہیں۔

یونیسیف کیجانب سے دی گئی امداد میں طبی سہولیات کے علاوہ فارسی زبان میں بچوں کیلئے کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر اور گھر میں بچوں کیلئے مناسب اور پُرامن ماحول کی فراہمی سے متعلق رہنما اصول پر مبنی لٹریچر بھی شامل ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، جرمنی، ازبکستان، برطانیہ، فرانس، جاپان، قطر، آذربائیجان اور روس نے امدادی طبی اشیاء ایران کیلئے ارسال کی تھیں۔

واضح رہے کہ  ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جن میں سے 4 ہزار 996 افراد صحت یاب ہوئے اور 853 افراد انتقال کرگئے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری