لاہور، انتقال کرنیوالے مریض کو جگر کا عارضہ تھا


لاہور، انتقال کرنیوالے مریض کو جگر کا عارضہ تھا

لاہور کے میو اسپتال جاں بحق ہونے والا شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، مریض کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث انتقال ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق 30 سال کا غلام عمران ولد نبی بخش چوکی سکھیکی کا رہائشی تھا، جگر کا مریض 15 مارچ کو مسقط سے لاہور آیا تھا، مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو سانس لینے میں تکلیف تھی اور ٹیمپریچر 100 پر تھا، مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 5 کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 189 ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری