وزیراعظم کا ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ مرکز کا معائنہ، سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم


وزیراعظم کا ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ مرکز کا معائنہ، سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کرونا وائرس کے وباء سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب متحرک ہو گئے۔

کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے  وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا ہنگامی دورہ کیا جہاں دونوں نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ ڈی جی خان میں ایران سے آئے ہوئے زائرین کے لیے بنائے گئے قرنطینہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ڈی جی خان میں لائے گئے زائرین اور انکو دی جانی والی سہولیات کے حوالے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مشتبہ مریضوں کو الگ الگ رکھنے کی ہدایات جاری کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قرینطینہ میں موجود سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا اور زائرین کی سکرینگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو فی الفور بہترعلاج معالجہ کے لیے بڑے ہسپتالوں میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے جبکہ مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے وزیر اعظم اور وزیر آعلی کو پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ائیر پورٹ پر منعقد ایک مختصر میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر اور بڑھانے پر زور دیا۔

وزیر اعلی پنجاب ڈی جی خان کے بعد ملتان پہنچ گئے جبکہ وزیر اعظم خصوصی طیارے سے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری