کورونا ٹیسٹ مفت اور رپورٹ 8 گھنٹے میں مل جائے گی؛ جناح ہسپتال


کورونا ٹیسٹ مفت اور رپورٹ 8 گھنٹے میں مل جائے گی؛ جناح ہسپتال

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز جناح ہسپتال گوہر اعجاز نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ اور علاج مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز جناح ہسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج گوہر اعجاز نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران بڑا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے اس لیے جناح ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے اور یہاں آنے والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مفت ہوگا اور اس کی 8 گھنٹے میں رپورٹ مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی طرف سے ادویات اور ٹیسٹ کے اخراجات اٹھائے جائیں گے، ہم کسی قسم کی باضابطہ رقم کا اعلان نہیں کر رہے لیکن جتنے بھی اخراجات ہوں گے وہ اٹھائیں گے۔

لاہور میں 2 ہزار لوگوں کی ٹیم بن گئی ہے جو ہسپتالوں میں کھانا اور غریب لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری