کورونا وائرس؛ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان جاری


کورونا وائرس؛ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان جاری

 اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور اب یہ تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق؛ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 731 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وبا کی وجہ سے اب تک 15 ہزار 328 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ افراد اٹلی میں ہلاک ہوئے ہیں جہاں یہ تعداد 5 ہزار 476 ہوگئی ہے۔

چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 153 ، سپین میں 2 ہزار 206، فرانس میں 674 ، امریکا میں 458، برطانیہ میں 289 اور نیدر لینڈ میں 179 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک کے مختلف شہروں میں مزید 127 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ایران کے مختلف شہروں میں اب تک کل 23ہزار 49 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 1812 افراد جاں بحق اور 8376 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1411 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 23ہزار49 ہوگئی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری