کورونا وائرس؛ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت واجب ہے، مرجع تقلید


کورونا وائرس؛ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت واجب ہے، مرجع تقلید

اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز مرجع تقلید آیت اللہ ھمدانی نے وزارت صحت کی ہدایات پر عمل لازم قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی جان اور دوسروں کی جان کی حفاظت ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں ہے اور اس صورت میں عوام کو متعلقہ حکام کے حکم پر عمل کرنا چاہیے۔

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی جان اور دوسروں کی جان کی حفاظت ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہمہ گیر بیماری سے نجات پانے کے سلسلے میں دعا اور توسل کے ساتھ ساتھ  وزارت صحت کے حکام کے فیصلوں اور پرعمل کرنا ضروری ہے اور موجودہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر کے لئے گھر سے باہرنہ نکلیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری