پاکستان ریلوے؛ مسافروں کی آمد و رفت روکنے کا فیصلہ


پاکستان ریلوے؛ مسافروں کی آمد و رفت روکنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے انٹرا بس سروس کی بندش کے بعد ٹرینوں سے مسافروں کی آمد و رفت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر 26 واں اجلاس ہوا جس میں کسی بھی ریلوے اسٹیشن سےمسافروں کوجانے نہ دینےکا اہم فیصلہ ہوا جب کہ سندھ میں بذریعہ ریل آنے والوں کا بھی فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائےگا۔

صوبائی حکومت نے سندھ میں ٹرینوں کی آمد روکنےکیلئے وفاقی حکومت سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سندھ سےمسافروں کوٹرینو ں میں جانےسےروکیں گے اور وفا قی حکومت ٹرینوں میں سندھ آنے والے مسافروں کو روکے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی رپورٹس مثبت آئی ہیں تاہم وزیراعلیٰ نےلاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں پر مزیدسختی کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ اور پنشن کے سوا تمام ادائیگیاں روکنےکی ہدایت کردی ہے، وزیراعلیٰ نےمحکمہ فنانس کو 25 مارچ سے پینشن دینے کی ہدایت دی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری