گھر پر رہنے کا مطلب مذہبی اور معاشرتی اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے، ڈاکٹرطاہر القادری


گھر پر رہنے کا مطلب مذہبی اور معاشرتی اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے، ڈاکٹرطاہر القادری

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک متاثرہ فرد سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے، صورتِ حال اب جنگ کی طرح ہے، جب جانوں کو بچانا اولین ترجیح بن جاتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی وباء سے متعلق پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفر اور محافل سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، حدیثِ پاک ہے کہ طاعون والی جگہ کوئی آئے نہ کوئی وہاں سے باہر جائے۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ علاقے میں داخل نہ ہونے یا نہ جانے کے دونوں احکامات کا مطلب ہے کہ ’جان بچائیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حدیث کے مطابق کوئی قرنطینہ میں فوت ہو تو اسے شہداء کی طرح بدلہ دیا جائے گا، گھر پر رہنے کا مطلب مذہبی اور معاشرتی اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری