امریکی سفارتی عملے کو فوری طور پر بغداد چھوڑنے کا حکم


امریکی سفارتی عملے کو فوری طور پر بغداد چھوڑنے کا حکم

حکام نےعراق کے دارالحکومت بغداد میں موجود امریکی سفارتی عملے کو فوری طور پر عراقی سرزمین چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی حکام نے عراق میں واقع اپنے سفارت خانے کےعملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی حکومت نے بغداد اور اردبیل (شمالی عراق) میں اپنے ملازمین کو عراقی سرزمین چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے سفارتی عملے کو عراق چھوڑنے کا حکم ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ خود امریکا میں کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے  اور اس وقت ہزاروں امریکی شہری کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری