کورونا وائرس؛ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں نئے کیسز سامنے آگئے، تازہ ترین اعداد و شمار جاری


کورونا وائرس؛ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں نئے کیسز سامنے آگئے، تازہ ترین اعداد و شمار جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 11ہزار679 افراد صحتیاب جبکہ 2ہزار517 جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہاں پور نے کورونا وائرس کی تازہ ترین اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید 3ہزار76 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار408 ہوگئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  بد قسمتی سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 139افراد جان کی بازی ہار گئے اور ملک میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2ہزار517 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر جاںپور کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں سے 3ہزار206 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے عوام سے گھروں‌میں رہنے کی اپیل کی اور کہا عوام کورونا وائرس کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ امریکا، اٹلی اور اسپین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر پاکستان بھر میں ہلاکتیں 12 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1431 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری