سعودی اتحادی افواج کا دارالحکومت صنعا پروحشیانہ حملہ


سعودی اتحادی افواج کا دارالحکومت صنعا پروحشیانہ حملہ

امریکا کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمنی دارالحکومت صنعاپروحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ سعودی اتحادی فوج نے چار مرتبہ شمال صنعاء میں فوجی کالج پر بم باری کی۔

 یمنی ذرائع کا کہنا ہےکہ  سعودی طیارے دیر تک الحدیده کے علاقوں پر پرواز کرتے رہے۔

گذشتہ روز انصاراللہ نے کہا تھا کہ انہوں نے سعودی کے اندر مختلف اھداف ہر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور انتباہ کیا تھا کہ یمن کا محاصرہ جاری رہا تو ریاض کو سخت تر رد عمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مأرب کے مقامی حکام کے مطابق یمنی سابق صدر عبد ربه منصور کی فورسز میں اختلاف بڑھ چکے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ فوجی مرکز اللبنات پر کنٹرول کھونے کے بعد هادی کی فورسز میں اختلاف میں اضافہ ہوا ہے۔

انصاراللہ دفتر کے اعلی رکن «محمد البخیتی» نے ایک بیان میں سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

البخیتی نے  الجزیره نیوز سے گفتگو میں کہا: ہم سعودی کے بہت اندر تک تمام اھداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری