امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں نائن الیون حادثے سے بڑھ گئیں


امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں نائن الیون حادثے سے بڑھ گئیں

امریکا میں اس موذی مرض سے تاحال 3768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2001 میں ہونے والے نائن الیون حادثے میں 2977 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑ دیئے ہیں، تاحال کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 3768 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ 185114 افراد اس سے متاثر ہیں۔
امریکا میں اس جان لیوا مرض سے ہونے والی سب سے زایادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئیں جہاں 1550 افراد کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے شکست خوردہ لہجے میں اقرار کیا ہے کہ آنے والے 2 ہفتے امریکا کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی دوری اختیار کرنے ک باوجود امریکا میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسکس، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس منظر عام پر آیا تھا جبکہ گزشتہ روز امریکا میں 800 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری