پاکستان میں کرونا حفاظتی لباس تیار، قیمت صرف 525 روپے
پاکستان نے کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے بین الاقوامی معیار کا لباس فقط 525 روپے میں تیار کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چئیرمین ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹیم نے کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے بین الاقوامی معیار کا لباس فقط 525 روپے میں تیار کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معیار کا حفاظتی لباس امریکا میں 75 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے جو کہ پاکستانی قریبا ساڑھے ہزار روپے بنتی ہے جبکہ پاکستان میں وہی لباس صرف 525 روپے میں دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم تیزی سے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس موذی مرض کی ویکسین تیار کرلی جائے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد پہلے اس کا جانوروں پر ٹیسٹ کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں یہ مریضوں کے لئے دستیاب ہوگی۔