پاکستان میں کورونا ڈرون اسپرے تیار، جلد وینٹی لیٹرز پوری دنیا برآمد کریں گے، فواد چوہدری


پاکستان میں کورونا ڈرون اسپرے تیار، جلد وینٹی لیٹرز پوری دنیا برآمد کریں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ضرورت پوری کرنے کےبعد جلددوسرے ممالک کی بھی مدد کریں گے

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، فواد چوہدری نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کا دورہ کیا اور  یہاں تیار کیے گئے کورونا ٹیسٹنگ کِٹس، سینیٹائزرز  اور کورونا ڈرون اسپرے کا جائزہ لیا۔

نسٹ حکام کی جانب سے وفاقی وزیرکو  تیار کردہ کٹس اور وینٹی لیٹرز کے نمونے پر بریفننگ دی گئی۔

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان جلد وینٹی لیٹرز برآمد کرنے والا ملک بننے والا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نسٹ نے ریموٹ سے چلنے والا ایک ڈرون بھی بنایا ہے جو کہ قرنطینہ کیمپ میں  اسپرےکرے گا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھےجن میں سے 2 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو بھیج دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نسٹ میں تیار کی گئی کورونا وائرس کی ٹیسٹ کِٹس کا کل سے کلینکل ٹرائل شروع ہوں گا اور ڈیرھ لاکھ تک کٹس حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے مارکیٹ سے 60 ، 70 مختلف سینیٹائزر اٹھائے تھے لیکن افسوس کافی جعلی نکلے ہیں جن کی لسٹ وزارت صحت کو بھیج رہے ہیں، جعلی سینیٹائزر کی روک تھام کے لیے وزیراعظم کو بھی صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات اب تک کنٹرول میں ہیں، حکومت اچھے طریقے سے کام کررہی ہے، ابھی تک کورونا کا کوئی خاص علاج نہیں ہے، احتیاط ہی زیادہ بہتر ہے، 90 فیصد اسپتالوں میں تمام سامان اور کٹس فراہم کردیے گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری