پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا


پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔


تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ دالبندین (بلوچستان ) سے زائرین کو لیکر اسکردو پہنچا، زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

انھوں نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا اور گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

یاد رہے 29 مارچ کو پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا تھا،چودہ ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز،این نائنٹی فائیو ماسک اور حفاظتی لباس شامل تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری