ایران میں کورونا وائرس سے متاثر19ہزار736 افراد صحتیاب
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہناہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرسے متاثر19ہزار736 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہناہے کہ مختلف شہروں میں مزید 2ہزار 560 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 55ہزار743 ہوگئی ہے۔
کیانوش کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید158 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والے افراد کی کل تعداد 3ہزار452 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں زیرعلاج 4ہزار103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے تمام مریضوں کی شفا کے لئے دعاکی اپیل کی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 258 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1072، سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔