پنجاب؛  تبلیغی جماعت کے 484 مبلغین کورونا وائرس کا شکار


پنجاب؛  تبلیغی جماعت کے 484 مبلغین کورونا وائرس کا شکار

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے 484 مبلغین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 1493 ہے، 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جبکہ651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔
 تمام مثبت کیسز کے عزیر و اقارت کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔
 اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری