خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہوگی، مریم اورنگزیب


خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہوگی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہوگی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خود احتسابی کا ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزراء کو ایک عہدہ سے ہٹا کر دوسرے عہدے پر بٹھا دینے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔
مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود احتسابی کے ڈرامے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہوگی، بطور وزیراعظم، کابینہ چیئر اور چیئرمین ای سی سی تمام فیصلوں کی منظوری عمران صاحب نےدی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود احتسابی تب ہوگی جب نیب عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کو گرفتار کرے گا۔
مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ لیکڈ رپورٹ کو خود رپورٹ پبلک کرنے کا ڈرامہ کرنے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری