ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو مزید 3 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ


ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو مزید 3 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی امداد میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا سے بچائو کے لئے پاکستان کو 2کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا تھا،،تاہم اے ڈی بی اب پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دے گا۔

مالی امداد کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک پانچ ہزار ڈاکٹروں، نرسوں اور ٹیکنیکل سٹاف کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ مالی معاونت سے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت عملی کام کرنے میں مدد ملے گی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری