امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ


امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ

امریکا میں تیزی سے بڑھتی ہلاکتوں او آئے روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے وہاں ہلاکتوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا کوروناوائرس کا سب سے بڑا شکار بن چکا ہے، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں، اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں۔

نیویارک میں جمعرات کو تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10000 کے اضافے کے ساتھ 161504ہو گئی۔ اور اس طرح امریکا میں مصدقہ کیسز کی تعداد سپین (153000) اور اٹلی (143000) سے بڑھ گئی ہے۔

چین میں، جہاں سے یہ وائرس سامنے آیا تھا وہاں کل 82000 کیسز رپورٹ ہوئے۔

امریکہ میں مجموعی طور پر 468895مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اموات کی تعداد تقریباً 16697ہے۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 1.6 ملین تصدیق شدہ کیسز اور 95000 اموات ہوئی ہیں۔

نیویارک کی ریاست میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے وقت میں عالمی ادارہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب ملک میں ہزاروں افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس سے 95 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی اب بھی اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 18 ہزار200 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری