پاک افغان سرحد یکطرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا اعلان


پاک افغان سرحد یکطرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا اعلان

افغان حکومت کی درخواست پر جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک افغان سرحد یک طرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی حکام کا کہنا ہےکہ افغان حکومت کی درخواست پر جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو یک طرفہ ٹرانسپورٹ کے لیے کھول دیا گیا، باب دوستی گیٹ ہفتے میں تین روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرانسپورٹ کے لیے کھلا رہے گا۔
سیکورٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے پہلے اشیاء خورد و نوش کے کنٹینرز اور ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی جب کہ افغان حکومت کی درخواست پر سرحد کھلنے کے بعد پاکستان میں پھنسے 31 ہزار سے زائد افغان شہری واپس افغانستان چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کورونا وائرس کے خطرے کے باعث 2 مارچ کو بند کی گئی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری