ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال


ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ ملک بھرمیں41ہزار947 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر 4 ہزار 357 افراد موت کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار837 افراد اس مہلک وبا کا شکار ہوئے اور مجموعی تعداد 70 ہزار29 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 125 افراد خالق حقیقی سے جاملے اور انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعددا 4 ہزار357 ہوگئی ہے۔

جہانپورکا کہناہے کہ کورونا کے 27 ہزار39 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکرگھروں کولوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار987 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

ادھرپاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 970 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 77 افراد جاں بحق اور 762 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 182 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4 ہزار 970 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری