صدر عارف علوی کا گلگت میں اجلاس سے خطاب + تصاویر


صدر عارف علوی کا گلگت میں اجلاس سے خطاب + تصاویر

صدر عارف علوی نے گلگت میں کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے. 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورہ پر گلگت پہنچے ان کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون‘ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزہ‘ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر عثمان ڈار اور چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمدافضل بھی ہمراہ تھے گلگت ائرپورٹ پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان‘ چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر سمیت پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جعفر شاہ سمیت دیگر اعلی حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ کی کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر مبار کباد پیش کی کہ حکومت اور انتظامیہ کی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور محنت کانتیجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 216 مریضوں میں سے صرف 67 مریض رہ گئے ہیں بقیہ تمام صحت یاب ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 15 ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کئے گئے ہیں اور ہسپتالوں کے لئے دیگر جدید سامان بھی فراہم کیاجارہا ہے۔ صدر مملکت نے علماء کرام اور عوام کے تعاون کو سراہتے کو کہا کہ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری