چینی، آٹا بحران کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، لیاقت بلوچ


چینی، آٹا بحران کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاسی کامیابیوں کو ناکامیوں اور مایوسیوں میں بدل دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ فرانزک تحقیقات عمران خان اور عثمان بزدار کو تحفظ دینے کا حربہ ہے۔ پاکستان اس وقت بدترین سیاسی،اقتصادی اور سماجی بحران کا شکار ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا بحران کے براہ راست ذمہ دارعمران خان ہیں۔
  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری قوم کی ترجیح کورونا وباکا مقابلہ اور نجات ہے لیکن یہ نوشتہ دیوار ہے کہ قبل از انتخابات کے لیے حتمی راؤنڈلگے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ عثمان بزدار کی کیا مجال کہ از خود اتنی بڑی سبسڈی کا فیصلہ کر سکیں۔ آٹا چینی بحران ،عوام دشمنی تھا،اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری