محمدجواد ظریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


محمدجواد ظریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں افغانستان کے امور اور کورونا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور کورونا وائرس کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔ جواد ظریف اور وانگ یی نے امریکا کی یکطرفہ پالیسیوں من جملہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں اور اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کی سفارتی کوششوں بشمول افغان حکام سے ایرانی وزیر خارجہ کے ٹیلی فونک رابطوں کے پیش نظر، اس وزارت میں قائم ادارہ برائے سیاسی اور بین الاقوامی اسٹیڈیز نے افغان سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بین الاقوامی شعبے میں سرگرم نجی اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔

 اس اجلاس میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور سمیت ناروے، جرمنی، امریکہ، ازبکستان، افغانستان، ہندوستان، پاکستان، روس اور بلجیم کے ماہرین نے حصہ لیا۔

 اس ویڈیو کانفرس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال، افغان حکومت کے مستقبل اور اس حوالے سے رونما ہونے والے بین الاقوامی اور علاقائی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری