کورونا وائرس کیخلاف محفوظ اور موثر ویکسین ہی کار گر ثابت ہوگی، انتونیو گوتریس


کورونا وائرس کیخلاف محفوظ اور موثر ویکسین ہی کار گر ثابت ہوگی، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی ایجاد اور استعمال کے بعد ہی دنیا بھر میں معمولات زندگی بحال ہو پائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے 50 سے زائد افریقی ممالک کے نمائندوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف محفوظ اور موثر ویکسین ہی کار گر ثابت ہوگی اورویکسین کے ذریعے وائرس کا خاتمہ کرکے ہی دنیا کی رونقوں کو پھر سے بھال کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ویکسین کی فوری تیاری اور سب تک رسائی کے بعد ہی دنیا معمول پر آ سکے گی، اور کاروبار کی بندش سے ہونے والے کھربوں ڈالر اور لاکھوں زندگیوں کو بچانے کا بھی یہی واحد راستہ ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ویکسین کی رواں برس کے آخر تک تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر ویکسین کی تیاری کے لیے پُر جوش کوشش کرنی چاہیئے کیوں کہ صرف ویکسین ہی دنیا بھر میں معمولات زندگی کو اپنی ڈگر پر واپس لا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 26 ہزار 140 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ 54 ہزار 724 ہوگئی ہے۔

 دنیا بھر کے تقریباً ہر بڑے شہر میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہے اور کھربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری