کراچی؛ آج دوپہر 12 سے 3 بجے تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی


کراچی؛ آج دوپہر 12 سے 3 بجے تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی

کراچی: حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کو مخصوص وقت کے لیے مزید سخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دوپہر 12 سے 3 بجے تک شہر میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

تسنیم نیوز کے مطابق، آج کراچی میں دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کوئی دکان کھلے گی نہ ہی ٹرانسپورٹ چلے گی، شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز نے خبر دی ہے کہ  شہر میں تین گھنٹوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، مساجد میں پیش امام، مؤذن اور انتظامیہ کے 3 سے 5 افراد کو اجازت ہوگی۔

اس دوران صرف میڈیا، ڈاکٹر، طبی عملہ، رضاکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے، لاک ڈاؤن کی تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے، شاپنگ سینٹر، سنیما، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند ہوں گے۔

 ڈیلیوری رائیڈرز کو اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگی، شام 5 سے 8 بجے تک گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کھانے پینے کی چیزوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت ہوگی، کار میں صرف 2 لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، تیسرا شخص ماسوائے مریض کے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری