یمن؛ سعودی کرائے کے فوجی معاوضے سے محروم، آل سعود کے خلاف احتجاج
یمن میں اسلامی مزاحمتی تحریک اور عوام کے خلاف برسرپیکار سعودی کرائے کے فوجیوں نے آل سعود کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سودی عرب کی جنوبی سرحدوں پر تعینات فوجیوں نے آل سعود کی جانب سے معاوضہ نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔
مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حامی سعودی فوج نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے علاقہ ربوعہ میں 6 ماہ سے معاوضہ نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور آل سعود سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے وطن واپس بھجوادیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں عسیر صوبے کی سرحدوں پر تعینات یمن کی مستعفی حکومت کی فوج نے احتجاج کرتے ہوئے واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یمن سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ آل سعود نے وہاں کرونا وائرس پھیلانے کے لئے اقدامات شروع کیے ہیں۔
سعودی عرب کی طرف سے مسلسل معرکہ آرائی اور محاصرہ کی بدولت یمن میں دوا اور غذا کی شدید قلت ہے۔