ورلڈ بینک کی جانب سے نیا قرض مئی میں منظور ہونے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ورلڈ بینک کی جانب سے نیا قرض مئی میں منظور ہونے کا امکان ہے اور یہ قرض 50 کروڑ ڈالر تک ہو سکتاہے
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اس پیسے سے عوام کی رجسٹریشن میں خرچ کیے جانے کا امکان ہے رجسٹریشن میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 418 ہو گئی ہے جبکہ 176 افراد وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے تاہم اس کے باوجود بھی وائرس کا پھیلاﺅ دھیرے دھیرے جاری ہے۔