بھارت میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی مزید متعدد افراد ہلاک


بھارت میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی مزید متعدد افراد ہلاک

بھارت میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے جب کہ تاحال 543 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک دن میں 1553 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے اچانک لگائے گئے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 550 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کے زیادہ تر نئے کیسز ریاست مہاراشٹرا کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے گجرات میں سامنے آئے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی مودی سرکار پر عوامی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
 ایک طرف تو سخت لاک ڈاؤن میں غریبوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں تو دوسری جانب کورونا وئرس کے کیسز میں کمی نہیں ہو پارہی ہے۔ ان دونوں محاذوں پر مودی حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے مودی سرکار اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے تاکہ حکومت کی خراب کارکردگی پر پردہ پڑا رہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری