خلیجی ملک میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے


خلیجی ملک میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
 قومی ائرلائن پی آئی اے کی3 اور غیر ملکی ایئرلائین کی 2پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
قومی ایئرلائین کی 3پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچے،شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائین 200سے زائد مسافروں کو لےکرملتان پہنچی۔
دبئی سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لائی،سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد اور قم میں متعدد پاکستانی شہری وطن لوٹنے کے خواہاں ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری