زلفی بخاری کا سعودی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی محنت کشوں کی ضروریات پوری کرنے کا مطالبہ


زلفی بخاری کا سعودی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی محنت کشوں کی ضروریات پوری کرنے کا مطالبہ

زلفی بخاری نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکام سے رابطے شروع کردیے۔

تسنیم نیوز: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا۔

گفتگو میں سعودی عرب میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔زلفی بخاری نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں اس لیے سعودی حکام سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں۔

انہوں نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی۔
سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی، جبکہ کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اب تک برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سے اظہار تشکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع کرنے پر بھی بات چیت کی

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری