کرونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں؛ چین


کرونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں؛ چین

چینی سفیر نے کرونا پھلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کا وشوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیریاؤجنگ نے ملاقات کی، اس موقع پر کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کرونا پھلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کا وشوں کو سراہا۔ وزیرخارجہ نے وائرس پر قابو پانے میں مدد کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین کی آمد سے ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا، چین نے دوسرے ممالک کو وبا کنٹرول کرنے میں معاونت فراہم کی، سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تکمیل سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا، وبا کے خلاف ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں چین میں وبا سے لڑنے والے ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں کرونا صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ اس اہم موقع سے پاکستان نے بہت فائدہ اٹھایا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے پے در پے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 742 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری