عراق، تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد ہلاک یا زخمی


عراق، تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد ہلاک یا زخمی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ صوبہ صلاح الدین کے العیث نامی علاقے پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے متعدد داعشی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

الحشدالشعبی کا کہناہے کہ صوبہ صلاح الدین کے تکریت شہر میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر گولے داغے جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشتگرد غیرملکی مدد سے دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عراقی فوج نے اسلامی جمہوری ایران کی مدد سے ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

 داعش نے 2014 میں امریکا، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی مدد سے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دئے تھے۔

عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ  کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری