پنجاب اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم


پنجاب اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، احتساب عدالت لاہور نے جیل حکام کو حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کرنی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ جیل حکام بغیر کسی عذر کے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری