یوم مولائے کائنات کے جلوس پرپابندی کےخلاف درخواست دائر


یوم مولائے کائنات کے جلوس پرپابندی کےخلاف درخواست دائر

یوم مولائے کائنات امام علی کے جلوس پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منگل کو درخواست کی سماعت کریگا۔

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں یوم امام علی علیہ السلام کے جلوس پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست گزار آغا علی حیدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

 درخواست گزار علی حیدر محکمہ داخلہ نے 27اپریل کو نوٹیفکیشن کے ذریعے یوم امام علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے، مذہبی تقریبات کو روکنا خلاف قانون ہے، جس طرح مساجد میں عبادات کیلئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں جلوسوں کیلئے بھی ایس او پی بنائے جائیں، حکومت جلوس سے متعلق ایس اوپیز طے کردے تو ہم فالو کریں گے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کا 27اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ 17،18 اور 21رمضان المبارک کو جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔

 عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری