سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا پاکستان کو50 لاکھ ڈالردینے کا اعلان


سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا پاکستان کو50 لاکھ ڈالردینے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب نے پاکستان کو اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان یوٹیوب کے سی ای او نے اس خط میں کیا ہے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے۔

چینل ذرائع کے مطابق سی ای او یو ٹیوب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز فراہم کریں گے۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوش کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔سی ای او نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں یو ٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔

سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے جانے والے خط میں لکھا ہے کہ صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے کے لیے ایسے تمام مواد کو بھی ہٹا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری 2020 میں سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سلانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوسن وجوککی نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔اس ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری