چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبا واپس لانے کا فیصلہ


چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبا واپس لانے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نےخصوصی پرواز کی منظوری دے دی ہے ، 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی 3 ماہ بعد وطن واپسی کا گرین سگنل مل گیا، حکومت نے پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
زلفی بخاری کی درخواست پر وزیراعظم نےخصوصی پرواز کی منظوری دے دی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری  سناتے ہوئے کہا 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جا رہی ہے،250 سے زائد طلبا کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر لیے گئے، بہادر طلبا پر وزیراعظم خان اور پوری قوم کو فخر ہے۔
خیال رہے سال کےآغاز میں پاکستانی طلباکوروناوباکےپھیلنے پرووہان میں پھنس گئےتھے، جس کے بعد زلفی بخاری طلبااوروالدین سےرابطے میں رہے اور مختلف سیشنز کاانعقاد کیا گیا۔
زلفی بخاری کے تعاون کرنے پر طلبااور والدین سے بھی اظہار تشکر کیا، چین سے پاکستانی طلباکےانخلانہ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، فیصلہ طلبااور والدین کی مشاورت اور رضا مندی سے کیا گیا تھا۔
اس دوران تمام طلبا کو خوراک اور رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا خصوصی طیارے سےپاکستان سےتیار کھانا اور ضروری سامان بھی چین بھجوایا گیا جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری خودچینی حکومت اور سفارتخانے سے رابطے میں رہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری