سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسزمیں ہوشربا اضافہ


سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسزمیں ہوشربا اضافہ

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 912 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 35 فیصد سعودی شہری جبکہ 65 فیصد دوسرے ممالک کے باشندے ہیں ۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو اعلان کردہ تصدیق شدہ نئے کیسوں میں سے 35 فیصد سعودی شہری تھے۔
فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکثر مریضوں کا تعلق مکہ مکرمہ (438 کیسز)، جدہ (374)، ریاض (363) ، اور مدینہ (248) سے تھا ۔
علاوہ ازیں کورونا وائرس کے مریضوں میں 21 فیصد خواتین ہیں جبکہ 89 فیصد بالغ، 8 فیصد بچے اور 3 فیصد 65 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 27 ہزار 345 مصدقہ کیسز ہیں جن میں سے 143 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ایک ہزار 313 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک وائرس سے مجموعی طور پر 11 ہزار 457 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزارت کے مطابق مکہ مکرمہ، ریاض اور جدہ میں وائر س سے 7 تارکین وطن کی اموات کی ریکارڈ کی گئی اور اس طرح ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ ملک میں صحت کی صورتحال کا جائزہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ریاست وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں اپنی سفارشات بھیج نہیں دیتی۔
واضح رہے کہ 24 مارچ کو سعودی عرب میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔
کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا تھا کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز تراویح کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کورونا وائرس کی وبا کا اختتام نہیں ہوجاتا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری