ایران؛ بحری جہاز کے حادثے میں 19 اہلکار شہید
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی نے بحری جہاز حادثے میں 19 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ نے مشقوں کے دوان بحری جہاز حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار نیوی کے 19 اہلکار شہید ہوگئے۔
ایرانی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اتوار کے روز خلیج عمان میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز جسک اور چاہ بہار کے پانی میں نیوی کی مشقیں جاری تھیں اور اس دوان ایک سپورٹ شپ میزائل کا نشانہ بن گئی۔
حادثے کا شکار بننے والی شپ کو 2018 میں تیار کیا گیا تھا جو سمندر سے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔